7 ستمبر 2012 - 19:30

ہزاروں خواتين نے کراچي ميں غير قانوني تنظيموں کےہاتھوں شيعہ مسلمانوں کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے کئے اور امريکا مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا کہ خاطيوں کو پکڑ کر کيفر کردار تک پہنچائےـ

ابنا: مجلس وحدت مسلمين کے زير اہتمام جمعے کي شام يہ مظاہرے کراچي پريس کلب کے سامنے ہوئےـمظاہرين نے شيعوں کي نسل کشي کي مذمت کي اور امريکا کو مسلمانوں کے درميان تفرقہ انگيزي اور موجودہ مجرمانہ کارروائيوں کا ذمہ دار قرار دياـٹارگٹ کلنگ ميں مارے جانے والوں کے بچوں نے چيف جسٹس آف پاکستان اور آرمي چيف سے مطالبہ کيا کہ فرقہ وارانہ عصبيت کي بنا پر انجام ديئے جانے والے ان حملوں پر قابو پانے ميں پوليس اور سيکورٹي اداروں کي مکمل ناکامي کا نوٹس ليں اور مجرمين کو گرفتار کروانے کے لئے ضروري اقدامات کريں....../169